سدا پیشِ نظر اب صورتِ یٰسین ہوتی ہے
نگاہِ عشق تو دیدار کی شوقین ہوتی ہے
مرے آقا تری مدحت سرائی سے ہر اک لمحہ
قلوبِ آدمیت کو بڑی تسکین ہوتی ہے
نگاہوں کو اٹھا کے جب بھی دیکھا بزمِ ہستی میں
ترے کردار کی خوشبو سے ہی تزئین ہوتی ہے
ترے لطف و کرم کی بارشِ پیہم سے دیکھا ہے
ہر اک لمحہ مدینے کی فضا رنگین ہوتی ہے
بلالِ بے نوا تم دیکھنا آقا کی چوکھٹ پہ
حضوری کی گھڑی تو قابلِ تحسین ہوتی ہے
صل اللہ علیہ وآلہ وسلم
بلال ملک