کبھی یاد آؤ تو اس طرح

کبھی یاد آؤ تو اس طرح

 کبھی یاد آؤ تو اس طرح

کہ لہو کی ساری تمازتیں


تمہیں دھوپ دھوپ سمیٹ لیں

تمہیں رنگ رنگ نکھار دیں


تمہیں حرف حرف میں سوچ لیں

تمہیں دیکھنے کا جو شوق ھو


تو دیار ہجر کی تیرگی

کوہِ مژہ کی نوک سے نوچ لیں


کبھی یاد آؤ تو اس طرح

کہ دل و نظر میں اُتر سکو


کبھی حد سے جنسِ جنوں بڑھے

تو حواس بن کے بکھر سکو


کبھی کُھل سکو شبِ وصل میں

کبھی خونِ دل میں سنور سکو


سرِ راہ گزر جو ملو ____ کبھی

نہ ٹھہر سکو ____ نہ گُزر سکو


مرا درد پھر سے غزل بُنے

کبھی گُنگناؤ تو اس طرح


مرے زخم پھر سے گُلاب ھوں

کبھی مُسکراؤ تو اس طرح


مری دھڑکنیں بھی لرز اُٹھیں

کبھی چوٹ کھاؤ ___ تو اس طرح


جو نہیں تو بڑے شوق سے

سبھی رابطے سبھی ضابطے


کبھی دھوپ چھاؤں میں توڑ دو

نہ شکستِ دل کا ستم سہو


نہ سُنو کسی کا عذابِ جاں

نہ کسی سے اپنی خلش کہو


یونہی خوش رھو، یونہی خوش پھرو

نہ اُجڑ سکیں، نہ سنور سکیں


کبھی دل دُکھاؤ تو اس طرح

نہ سمٹ سکیں، نہ بکھر سکیں


کبھی بھول جاؤ تو اس طرح

کسی طَور جان سے گُزر سکیں

کبھی یاد آؤ ____ تو اس طرح


محسن نقوی


red more

جب سے تیرا خیال رکھا ہے

our