google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw آپ جن کے قریب ہوتے ہیں

آپ جن کے قریب ہوتے ہیں

 

آپ جن کے قریب ہوتے ہیں


آپ جن کے قریب ہوتے ہیں 

وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں 

جب طبیعت کسی پر آتی ہے 

موت کے دن قریب ہوتے ہیں 

مجھ سے ملنا پھر آپ کا ملنا 

آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں 

ظلم سہہ کر جو اف نہیں کرتے 

ان کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں
 
عشق میں اور کچھ نہیں ملتا 

سیکڑوں غم نصیب ہوتے ہیں 

نوحؔ کی قدر کوئی کیا جانے 

کہیں ایسے ادیب ہوتے ہیں


نوح ناروی

read more

Pairwi Kia Karte Thay, Taqleed Kia Karte Thay

our