google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw میری اس واسطے پیڑوں سے بنی اچھی ہے

میری اس واسطے پیڑوں سے بنی اچھی ہے

میری اس واسطے پیڑوں سے بنی اچھی ہے

 میری اس واسطے پیڑوں سے بنی اچھی ہے

بیٹھ جانے کے لیے چھاؤں گھنی اچھی ہے


اپنی اولاد کو لے کر وہ پریشاں کیوں ہیں 

جن کا نعرہ تھا کبھی بد امنی اچھی ہے


کم سے کم نام تو جڑ جائے گا فرہاد کے ساتھ

کوہ  پیمائی  کبھی  کوہ  کنی  اچھی  ہے 


ورنہ میں روح کے پاتال تلک جا پہنچوں

بیچ میں جسم کی دیوار بنی اچھی ہے


اپنے ہی شہر میں بیگانہ پھرا کرنے سے

میں سمجھتا ہوں غریب الوطنی اچھی ہے


پیار کرتا بھی ہے مجھ سے وہ نہیں بھی کرتا

ایسی الفت سے اثر دل شکنی اچھی ہے


اسامہ اثر | Osama Asar