google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw پیاسی بھٹک رہی ہوں سمندر لیے ہوئے

پیاسی بھٹک رہی ہوں سمندر لیے ہوئے

پیاسی بھٹک رہی ہوں سمندر لیے ہوئے

 سینے میں اپنے مست قلندر لیے ہوئے

پیاسی بھٹک رہی ہوں سمندر لیے ہوئے


کرتی ہوں یہ بیاں سبھی دفتر لیے ہوئے

واعظ ہے مجھ کو عرش کا منبر لیے ہوئے


تیری زمین میں دلِ مضطر لیے ہوئے 

چمکی ہوں آسمان میں اختر لیے ہوئے


ڈھونڈے ہے مجھ کو عشق بھی خنجر لیے ہوئے 

اور میں کہ پہلی چوٹ ہوں دل پر لیے ہوئے 


یہ کون جا رہا ہے  مقدر لیے ہوئے 

اک ٹکڑے میں کفن کے سکندر لیے ہوئے 


بزمِ سخن میں آئی ہوں جوہر لیے ہوئے 

اک ایک شعر میں دُرِ گوہر لیے ہوئے 


اے عیش کے وے طیش کے جاہ و جلال بس 

یہ دیکھ جا رہی ہوں  قلندر لیے ہوئے 


جاتا نہیں ہے اصل  جہانوں سے عشق کا

خلقِ خدا میں عشق ہے مظہر لیے ہوئے 


میرے سخن میں تاب ہے میرے جلال کی

 عاشق ہے ذات ذاتِ منور لیے ہوئے 


اک بار میرے خواب میں آئی تھی زندگی 

مینا صراحی و سبو ساغر لیے ہوئے 


محفل میں ہوش کی نہ یوں بے ہوش ہو کے گِر 

اے شیخ جی یوں بغض کے نشتر لیے ہوئے 


ملتا ہے مجھ سے قیس بڑے احترام سے 

سر پر جنونِ عشق سا محشر لیے ہوئے


شہرو کے شعر کہنے کا  انداز مرحبا

جب کہتی ہے غزل تو سمندر لیے ہوئے


 


 شہرِ حسن