google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw اپنے دیدار کی حسرت میں تو مجھ کو سراپا دل کر دے

اپنے دیدار کی حسرت میں تو مجھ کو سراپا دل کر دے

اپنے دیدار کی حسرت میں تو مجھ کو سراپا دل کر دے

 اپنے دیدار کی حسرت میں تو مجھ کو سراپا دل کر دے 

ہر قطرۂ دل کو قیس بنا ہر ذرے کو محمل کر دے 


دنیائے حسن و عشق مری کرنا ہے تو یوں کامل کر دے 

اپنے جلوے میری حیرت نظارے میں شامل کر دے 

یاں طور و کلیم نہیں نہ سہی میں حاضر ہوں لے پھونک مجھے 

پردے کو اٹھا دے مکھڑے سے برباد سکون دل کر دے 


گر قلزم عشق ہے بے ساحل اے خضر تو بے ساحل ہی سہی 

جس موج میں ڈوبے کشتئ دل اس موج کو تو ساحل کر دے 

اے درد عطا کرنے والے تو درد مجھے اتنا دے دے 

جو دونوں جہاں کی وسعت کو اک گوشۂ دامن دل کر دے 


ہر سو سے غموں نے گھیرا ہے اب ہے تو سہارا تیرا ہے 

مشکل آساں کرنے والے آسان مری مشکل کر دے 

بیدمؔ اس یاد کے میں صدقے اس درد محبت کے قرباں 

جو جینا بھی دشوار کرے اور مرنا بھی مشکل کر دے۔۔


بیدم شاہ وارثی