سراپا آرزو ہوں، درد ہوں داغِ تمنا ہوں

سراپا آرزو ہوں، درد ہوں داغِ تمنا ہوں


 سراپا آرزو ہوں، درد ہوں داغِ تمنا ہوں

مجھے دنیا سے کیا مطلب کہ میں آپ اپنی دنیا ہوں


کبھی کیف مجسم ہوں ،کبھی شوقِ سراپا ہوں

خدا جانے کس کا درد ہوں ،کس کی تمنا ہوں