تیرے ماتھے کا پہلا بوسہ لینے والا شخص دنیا کے تمام مشروبات کو پھیکا کہنے والا ہو گا۔
تیری سانسوں کی حِدت کو اپنے اندر جذب کرنے والا پہلا شخص کائنات کی ہر گرمی کو برداشت کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
تیرے جسم کی خوشبو محسوس کرنے والا پہلا شخص دنیا بھر کے پھولوں اور خوشبوؤں کو رد کر دے گا۔
تجھے اپنی بانہوں میں اٹھانے والا بندہ دنیا بھر کی ذمے داریوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائے گا۔
تیرے ہونٹوں کا لمس محسوس کرنے والا پہلا شخص شدتِ جذبات سے مغلوب ہو کر مہینوں سو نہ پائے گا۔
تیری بانہوں میں ایک رات بسر کرنے والا شخص دنیا بھر کی پناہ گاہوں سے عاجز آ جائے گا۔
تیرے آنسو پونچھنے والا شخص اس کرہِ ارض کا سب سے خوش نصیب شخص ہو گا۔
تیری ہنسی کو دیکھ کر ہنسنے والا شخص تمام عمر ہر قسم کے قدرتی مناظر سے عاجز رہے گا۔
لیکن دردناک ، المناک ، افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ پہلا شخص میں نہیں تھا