لگی ہے چوٹ جو دل میں ابھر آئی تو کیا ہوگا
محبت میں ہوئی جو ان کی رسوائی تو کیا ہوگا
ہماری بے کسی پر آ رہی ہے کیوں ہنسی تم کو
تمہاری اس ہنسی سے آنکھ بھر آئی تو کیا ہوگا
کئے لیتا ہوں توبہ تیرے کہنے سے میں اے واعظ
مگر چاروں طرف کالی گھٹا چھائی تو کیا ہوگا
سمجھ کر سنگ دل جس کو نگاہیں پھیر لیں میں نے
اگر قسمت اسی پتھر سے ٹکرائی تو کیا ہوگا