google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں

ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں

ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں

 ہم سے دیوانے کہیں ترک وفا کرتے ہیں

جان جائے کہ رہے بات نبھا دیتے ہیں


آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیں

ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں


تخت کیا چیز ہے اور لعل و جواہر کیا ہیں

عشق والے تو خدائی بھی لٹا دیتے ہیں


ہم نے دل دے بھی دیا عہد وفا لے بھی لیا

آپ اب شوق سے دے لیں جو سزا دیتے ہیں


ساحر لدھیانوی