google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw مت گزارو اُداس پل پل کو

مت گزارو اُداس پل پل کو

مت گزارو اُداس پل پل کو

 نعتِ رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم


مت گزارو اُداس پل پل کو 


 حال اپنا سناؤ مُرسل ﷺ کو


 اُمَتّی کو اُمِید آقا ﷺ سے


جیسے گُل سے اُمِید بلبل کو


آپ ﷺ مشکل کشا ازل سے ہیں


رہنے کب دیں گے میری مشکل کو


خواب میں ہو مدینے کی گلی


چین آئے گا روحِ بسمل کو


ان ﷺکو قاسم بنایا خالق نے


مڑنے دیتے نہیں جو ساٸل کو


تیز طوفان ہے سمندر میں 


پاسبانی کا کہہ دیں ساحل کو


 دھوپ اَلماس پر ہے فرقت کی


سائباں کر دیں وصلِ کامل کو


ثناگر رسول


علامہ اَلِماسُ عباسی لاڑکانہ