google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے

وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے

 

وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے

وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے


میں تجھ کو بھول کر زندہ رہوں خدا نہ کرے


رہے گا ساتھ تیرا، پیار زندگی بن کر


یہ اور بات ہے زندگی میری وفا نہ کرے


یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں


خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے


اگر وفا پر بھروسہ رہے نہ دنیا کو 


تو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے


سنا ہے محبت اس کو دعائیں دیتی ہیں


جو دل پہ چوٹ کھائے مگر گلہ نہ کرے


بجھا دیا نصیبوں نے میرے پیار کا چاند


کوئی دیا میری پلکوں پہ اب جلا نہ کرے


زمانہ دیکھ چکا ہے پرکھ چکا ہے اسے


قتیل جان سے جائے یہ التجا نہ کرے۔۔۔


قتیل شفائی

semore