میں دھیما ساز سننے والی, ...

میں دھیما ساز سننے والی, ...

 میں دھیما ساز سننے والی, ...

رات کو تنہا چلنے کی خواہش رکھنے والی,

گھنٹوں بیٹھ کر سوچنے والی,

اندھیرے کے سحر میں ڈوب جانے والی,

تنہا رہنے کی خواہش مند,

محفلوں میں بیزار بیٹھنے والی,

کتابوں سے عشق کرنے والی,

گھنٹوں ناولوں میں سر دیے مدہوش رہنے والی,

اکتا جانے والی لوگوں سے اور

بعض اوقات خود سے بھی,

دل کے ٹوٹ کر چُور ہوجانے کے بعد بھی

مسکرانے والی, قہقہہ لگانے والی,

سیاہ رنگ کی شیداںٔی,

سادگی پسند,

ایسی لڑکی کہ جس کے خواب میں

گاڑی پیسہ کچھ بھی نہ ہو

بس چند لمحے خاموشی کے ہوں___

اگر ان سب کی وجہ سے مجھے

اولڈ فیشنڈ بھی کہا جاںٔے تو ہاں

میں ہوں