کچی آنکھوں نے دیکھے تھے،خوش فہمی میں کچے خواب. واضح تھا کہ بن جائیں گے،آخر اک دن نیزے خواب. مجھکو ڈر ہے ٹوٹ نہ جائیں،عجلت کی سرگوشی سے. اسی لیۓ تو بول رہی ہوں،لے جا اپنے سارے خواب. میں نے جی کر دیکھ لیا ہے،سچ ہے تو بس روٹی ہے. جھوٹ ہیں خواب دکھانے والے،جھوٹی نیندیں، جھوٹے خواب. ہم حسب_توفیق کرینگے،اسکا ماتم حجرے میں. جھوٹے لوگوں میں بانٹے ہیں،جس پاگل نے سچے خواب. خوابوں کی کم گوئی آگے،جا کر شور مچاتی ہے. بہرہ کر کے رکھ دیتے ہیں دنیا والو،گونگے خواب. بیٹوں کی صورت میں چھینا،ماؤں کی بینائی کو. نیند کی وادی میں ڈوبے ہیں،کتنے چلتے،پھرتے خواب. دیکھنے والوں کو بیچوں یا،مفت میں دے دوں اندھوں کو. مشورہ دینے والو سن لو،میری مرضی،میرے،خواب.