google-site-verification=1cDsmHCmXJben2iPuLhkG29LoKl9irWX4R1j9rOP9vw شعلہ جلتے ہوئے نہیں دیکھا

شعلہ جلتے ہوئے نہیں دیکھا

 

شعلہ جلتے ہوئے نہیں دیکھا

شعلہ جلتے ہوئے نہیں دیکھا

گلے ملتے ہوئے نہیں دیکھا


وہ تو چھپ کے گزر گیا ہو گا

میں نے جاتے ہوئے نہیں دیکھا


جھوٹ کب تک چھپایا جائے گا

رنگ کھلتے ہوئے نہیں دیکھا


ملے ہیں خاک میں مرے ارماں

یونہی مٹتے ہوئے نہیں دیکھا


درد بڑھتا گیا مرے دل کا

زخم سلتے ہوئے نہیں دیکھا


راہوں میں بیٹھ کر یونہی میں نے

خواب بنتے ہوئے نہیں دیکھا


یوں محبت کا دام برا ہے

کوئی مرتے ہوئے نہیں دیکھا


عشق کی آگ میں جلا لیکن

سولی چڑھتے ہوئے نہیں دیکھا


تیرا الطاف کوئی تو ہو گا

تجھ کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا

read more

ریت پر تھک کے گرا ہوں تو ہوا پوچھتی ہے

our